تعارف
(جامعہ کے تعلیمی و تحقیقی شعبے)
1:درس نظامی بنین وبنات:(آغاز :1992ء)
وفاق المدارس کے منظور کردہ نصاب کے مطابق درجہ اولیٰ سے دورہ حدیث تک مکمل درس نظامی
2:تخصص فی الفقہ الاسلامی والافتاء:(آغاز:1996ء)
اس شعبے میں ممتاز اور با صلاحیت فضلاء کو دو سالہ مفتی کورس کرایا جاتا ہے اور اہم فقہی موضوعات پر ان سے مقالات لکھوائے جاتے ہیں۔
3:تحفیظ القرآن الکریم:(آغاز:2000ء)
الف: وہ بچے جو غیر مقیم ہو۔
ب:وہ بچے جو باقاعدہ جامعہ میں رہائش رکھتے ہو۔
4:تجوید:(روایت حفص)(آغاز:2004ء)
درجہ اولیٰ تا ثالثہ کے طلبہ کے لئے تجوید بہ روایت حفص
5:عثمانیہ سکول اینڈ کالج:(آغاز:2008ء)
عصری اور دینی نصاب تعلیم کا حسین امتزاج،جامعہ کے زیر انتظام عصری تعلیمی ادارہ،جہاں طلبہ کو پشاور بورڈ سے میٹرک اور FA کرایا جاتا ہے اور درس نظامی ثانویہ عامہ اور ثانویہ خاصہ وفاق المدارس العربیہ سے کرایا جاتا ہے۔
6:عثمانیہ پوسٹ گریجویٹ کالج:(آغاز 2019ء)
درس نظامی کے ساتھ ساتھ بی ایس چار سالہ کورس پشاور یونیورسٹی سے کرایا جاتا ہے اور درس نظامی کے عالیہ اور عالمیہ وفاق المدارس العربیہ سے کرایا جاتا ہے۔
7:عثمانیہ ویلفئیر ٹرسٹ:(آغاز:2002ء)
طلبہ جامعہ کا رفاہی ادارہ جو قدرتی آفات کے موقع پر بیرون ملک بھی قابل قدر خدمات انجام دیتا ہے۔زلزلہ 2005ء ،سانحہ سوات 2009ء،سیلاب 2010ء میں ٹرسٹ نے قابل قدر کارگردگی دکھائی۔
8:مکتبہ عثمانیہ:ہزاروں دینی و عصری کتب اور مراجع پر مشتمل قیمتی علمی ذخیرہ اور مستقبل میں ڈیجیٹل لائبرائری کا قیام زیر غور ہے۔
9:شعبہ تعلیم اللغات
1:عربی
2:انگریزی،سکول اور کالج میں انگریزی اول نمبر پر اور عربی دوسرے نمبر پر جبکہ درس نظامی میں عربی اول نمبر پر اور انگریزی دوسرے نمبر پر
3:اردو،جہاں درجہ اولی سے عام ذریعہ تدریس اردو میں ہے ۔
4:چائنہ اور فارسی زبان کا ارادہ ہے ۔
10: دار الافتاء:(آغاز :1996ء)
عوام الناس کو روز مرہ کے ہر طرح کے پیش آمدہ مسائل میں شرعی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔اب تک جامعہ کے دار الافتاء سے تقریبا 20000 بیس ہزار فتوے جاری ہوچکے ہیں جن کا مجموعہ 10 جلدوں میں "فتاوی عثمانیہ" کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔اور پانچ جلد تکملہ زیر طبع ہے۔
11:مجلس فقہی:(آغاز:2007ء)
جید مفتیان کرام پر مشتمل بورڈ ،جو عصر حاضر کے اہم پیچیدہ مسائل پر غور و خوض اور تحقیق کے بعد مسائل کا شرعی حل نکالتا ہے۔
12:ماھنامہ العصر:(آغاز :1995ء)
جامعہ کا ترجمان رسالہ جو ہر ماہ نہایت مفید اور تحقیقی مضامین کے ساتھ شائع ہوتا ہے۔
13:العصر اکیڈمی:ادارہ اشاعت کتب نےاب تک 17 اہم کتابیں شائع کی ہیں۔
14:شعبہ کمپیوٹر:(آغاز:2005ء)
شعبہ کمپیوٹر میں جامعہ کے تمام شعبہ جات کو کمپیوٹرائزڈ کر کے ان کا نظام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔اور طلبہ کے لئے کمپیوٹر لیب کا قیام اور اس کی تعلیم دی جاتی ہے۔
15:سائنس لیب:
فزکس ،کمیسٹری اور بیالوجی کے تجرباتی آلات پر مشتمل ایک سائنس لیبارٹری۔
16:متحف عثمانی:تاریخی ،ثقافتی اور تعلیمی عجائب گھر
17: قرآنی گارڈن:
یہ جامعہ کا ایک منفرد باغ ہے جو کہ "قرآنی گارڈن" کے نام سے موسوم ہے جس میں وہ تمام تر درخت اور پودے موجود ہیں جن کا تذکرہ قرآن کریم میں پایا جاتا ہے۔