بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/11/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

نمازِجمعہ کاافضل وقت


سوال

جمعہ کی نماز کا افضل وقت کونسا ہے؟

جواب

فقہ حنفی کی روسےظہر کی نماز سردیوں میں جلدی  اور گرمیوں میں تاخیر سے پڑھنا افضل  ہے، اور جمعہ کی نماز کا وقت، ظہر کی نماز کا ہی وقت ہے،البتہ جمعہ کی نماز کو فقہاء کرام نےگرمی اور سردی دونوں  میں جلدی سے پڑھنے کو افضل قرار دیا ہے، کیونکہ جمعہ کو تاخیر سے پڑھنے کی وجہ سے لوگوں کے تنگی میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے ۔

لہذا جمعہ کی نماز سردیوں اور گرمیوں میں جلدی پڑھنا افضل ہے۔

 

(وجمعة كظهر أصلا واستحبابا) في الزمانين؛ لأنها خلفه وقال ابن عابدین الشامی تحته : وقال الجمهور: ليس بمشروع؛ لأنها تقام بجمع عظيم، فتأخيرها مفض إلى الحرج ولا كذلك الظهر وموافقة الخلف لأصله من كل وجه ليس بشرط. (ردالمحتارعلى الدرالمختار،کتاب الصلوة، ج:2، ص:25)


فتویٰ نمبر : 10777/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور