بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 30/08/2026 |
محض نکاح نامہ پر دستخط سے انعقاد نکاح
سوال
ہمارے علاقے کے لوگ شادی سے پہلے سرکاری دفتر میں جاتے ہیں وہاں پر قابین بنانے کے لیے جس میں لکھنا ہوتا ہے ایک دوسرے کا شوہر اور بیوی ہے اور گواہ بھی سگنیچر کرتے ہیں۔تو کیا اس طرح سگنیچر کرنے سے شادی ہو جائے گی ؟
جواب
واضح رہے کہ شرعی طور پر نکاح کے منعقد ہونے میں ارکان نکاح ( ایجاب وقبول)اور شرائط نکاح (دوگواہوں ) کا ہونا ضروری ہے نیز ایجاب وقبول کے الفاظ زبان سے ادا کرنا اور گواہوں کااس کو سننا ضروری ہے اس کے علاوہ نکاح منعقد نہیں ہوتا ۔
لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق اگر لڑکا لڑکی محض نکاح نامے پر دستخط کریں لیکن گواہوں کے سامنے زبانی ایجاب وقبول ابھی نہ کیا ہو تو نکاح منعقد نہ ہوگا ۔
فلو كتب تزوجتك فكتبت قبلت لم ينعقد بحر والأظهر أن يقول فقالت قبلت إلخ إذ الكتابة من الطرفين بلا قول لا تكفي.( رد المحتار علی الدر المختار ،کتاب النکاح، مطلب التزوج بإرسال کتاب،ج :3،ص:12)
(وينعقد) متلبسا (بإيجاب) من أحدهما (وقبول) من الآخر۔ (رد المحتارعلی الدر المختار ،کتاب ا لطلاق ،مطلب التزوج بإرسال كتاب ،ج:3،ص:9 )