بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 30/08/2026 |
صرف عورتوں کا نکاح میں گواہ بننا ہونا
سوال
کیا صرف چار عورتیں نکاح کی گواہ بن سکتی ہیں یا نہیں ؟
جواب
نکاح میں ضروری ہے کہ دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتیں بطور گواہ موجود ہوں۔لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر نکاح میں تنہا چار عورتیں بطور گواہ ہوں،تو ان کی گواہی شرعاً معتبر نہیں ہو گی۔
(و) شرط (حضور) شاهدين (حرين) أو حر وحرتين (مكلفين سامعين قولهما معًا) على الأصح.(رد المحتار على الدر المختار،كتاب النكاح، ج: 3، ص: 21)