بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

اللہ کی راہ میں عمل پر انچاس کروڑ کا ثواب ملنے والی روایت کی تحقیق


سوال

اکثر تبلیغی حضرات  یہ کہتے ہیں کہ اللہ کے راستے میں ایک نماز پڑھ کر 49 کروڑ  کے ثواب پر تبدیل ہوجاتا ہے ، ایک سبحان اللہ پڑھ کر 49 کروڑ پر تبدیل ہوجاتا ہے ،کیا ان باتوں کی کوئی حقیقیت ہے؟کسی حدیث کی کتابوں میں یہ بات موجود ہے یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ ایک نماز کا ثواب انچاس کروڑ ملنا کسی روایت سے ثابت نہیں ،البتہ  اللہ تعالی کے راہ میں نکل کر ایک روپے خرچ کرنے کا ثواب سات لاکھ روپے کے برابر ملنے کے بارے میں ایک صریح  روایت ابن ماجہ کے اندر  موجود ہے کہ جو شخص اللہ کی راہ میں  نکل کر جہاد کرے اور اللہ تعالی کی رضا کی خاطر پیسے خرچ کرے ، تو اس کو ہر درہم کے بدلے سات لاکھ  دراہم کا ثواب ملتا ہے ، اسی طرح بدنی عبادات کے بارے میں سنن ابی داؤد میں حضرت معاذ  کی راویت ہے کہ نماز ،روزہ اور  ذکر کا ثواب اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کرنے سے سات سو گنا بڑھ جاتا ہے ، تو سات سو کو سات لاکھ (جو کہ نفقہ کی فضیلت ہے ) میں ضرب دینے سے انچاس کروڑ  بنتا ہے، جو  حضرات  یہ کہتے ہیں کہ اللہ کی راہ میں ایک نماز کا ثواب  49 کروڑ بنتا ہے ،وہ ان دو روایات کو  ملا کر کہتے ہیں ،تا ہم کوئی متعین تعداد جب تک نص سے ثابت نہ ہو تو اس وقت تک اس کے بیان سے احتراز کرنا چاہیے ۔

 

عن علي بن أبي طالب وأبي الدرداء وأبي هريرة وأبي أمامة الباهلي وعبد الله بن عمر وعبد الله بن عمرو وجابر بن عبد الله وعمران بن الحصين، كلهم يحدث عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: "من أرسل بنفقة في سبيل الله، وأقام في بيته، فله بكل درهم سبع مئة درهم، ومن غزا بنفسه في سبيل الله، وأنفق في وجهه ذلك، فله بكل درهم سبع مئة ألف درهم" ثم تلا هذه الآية: {والله يضاعف لمن يشاء والله واسع عليم} [البقرة: 261].(سنن ابن ماجه ،أبواب الجهاد، باب فضل النفقة في سبيل الله،رقم الحديث:2761)

عن سهل بن مُعاذ عن أبيه قال: قال رسولُ الله صلى الله عليه وسلم: "إن الصلاةَ والصيامَ والذكر يُضاعَفُ على النفقةِ في سبيل الله بسبع مئة ضِعْفٍ".(سنن أبي داؤد ،أول كتاب الجهاد، ‌‌باب في تضعيفِ الذكر في سبيل الله،رقم الحديث:2498)


فتویٰ نمبر : 6431/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور