بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 31/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

ایک مؤذن کا دو مسجدوں میں اذان دینا


سوال

ایک مؤذن ایک نماز کی اذان دومساجد میں دے سکتا ہے کہ ایک مسجد میں اذان دے، پھر دوسری مسجد میں اذان دے اور وہاں نماز پڑھے؟

جواب

مؤذن کا ایک وقت میں دو مسجدوں میں اذان دینا مکروہ ہے۔ کیوں کہ وہ جس مسجد میں نماز نہیں پڑھے گا اس میں ایسی نماز کی طرف بلانے والا ہوگا جس نماز کو وہ خود نہیں پڑھے گا اور یہ مکروہ ہے۔

 

يكره له أن يؤذن في مسجدين. (رد المحتار علی الدر المختار، کتاب الصلاۃ، باب الأذان، ج:1، ص: 400)

و يكره أن يؤذن في مسجدين ويصلي في أحدهما. (كتاب الصلاة، باب الأذان، مسائل الأذان، فتاوى قاضيخان، ج:1، ص:37)


فتویٰ نمبر : 10699/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور