بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 02/11/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

مسافت شرعی سے کم مقدار میں قصر نماز پڑھنا


سوال

اگر کوئی شخص  68 کلومیٹر کی مسافت پر قصر نمازپڑھ لے تو کیا ایسے شخص کی نماز درست شمار ہوگی یا نہیں  ؟

جواب

واضح رہے کہ جوشخص اپنے شہر یا بستی سے باہر سفر کے ارادے سے نکلے اور(اپنے شہر کی اختتامی حدود سے مطلوبہ شہر کی ابتدائی حدود تک) مسافتِ سفر  کم از کم  48میل (77.24 یعنی تقریباً  سواستترکلومیٹر)  ہو،تو ایسےشخص پراپنے شہرکی  حدود سے نکلنے کے بعد  چا رکعت والی فرض نماز میں قصر کرنا لازم ہوجاتا ہے، اور جس جگہ سفر کا ارادہ ہواس شہر یا بستی میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کا ارادہ نہ ہو،تو وہاں قصر نماز پڑھنا لازم ہوگا۔

صورت مسؤلہ کے مطابق اگر کوئی شخص  68 کلومیٹر کی مسافت پر قصر نمازپڑھ لےتو اس کی  نماز درست شمار نہ ہوگی ۔ کیونکہ68کلومیٹر شرعی مسافت سے کم ہے ، اس پر سفر کے احکام جاری نہیں ہوتے۔

 

"ولا بد للمسافر من قصد مسافة مقدرة بثلاثة أيام حتى يترخص برخصة المسافرين وإلا لا يترخص أبداً ... ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوماً أو أكثر، كذا في الهداية".(الفتاوی الهنديه،الباب الخامس عشر في صلوةالمسافر ،ج:1،ص:139)


فتویٰ نمبر : 10681/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور