بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
عقیقہ میں بڑاجانور ذبح کرنا
سوال
لڑکےکےعقیقہ میں بکریوں کی بجائے بیل وغیرہ کو ذبح کرنا کیسا ہے ؟جس کی قیمت دو بکریوں کی قیمت سے زیادہ ہو ۔
جواب
واضح رہے کہ عقیقہ میں چھوٹا جانور جیسے بکرا ذبح کرنا ضروری نہیں بلکہ بڑا جانور جیسے گائے ،بیل وغیرہ بھی ذبح کیا جاسکتاہے،چنانچہ اگر کوئی لڑکے کے عقیقہ میں بیل وغیرہ ذبح کرے تو اس سے عقیقہ ہوجائے گا۔
ولوذبح بدنة أوبقرةمن سبعة أولادأواشترك فيهاجماعةجاز.(إعلاءالسنن ،ج:17،ص:119)
والجمهور على إجزاء الإبل والبقر أيضا وفيه حديث عند الطبراني وأبي الشيخ عن أنس رفعه يعق عنه من
الإبل والبقر والغنم(فتح الباري بشرح البخاري باب إماطة الأذى عن الصبي ج:9ص:593)