بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
روضیہ نام رکھنا
سوال
روضیہ نام کا کیا معنی ہے اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ شریعت کی رو سے اچھےمعنی والا نام رکھنے کا مسمّی کی زندگی پر اچھا اثر ہوتا ہے،اس لیے اچھے معنی والا نام رکھنا چاہیے،تاکہ اس کا اچھا اثر بچے کی زندگی پررہے،نیز حضورﷺ،صحابہ کرام یا علمااورصلحائے امت نے جو نام پسند کیے ہیں وہ نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔
صورت مسئولہ میں "روضیہ"عربی زبان کے لفظ" روضہ"سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں :شاداب زمین والی،خوبصورت باغ والی۔لہذا یہ نام معنی کے اعتبار سے درست ہے اس لیے یہ نام رکھنا صحیح ہے۔
عن أبي الدّرداء،قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:«إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم،وأسماء آبائكم،فأحسنوا أسماءكم».(سنن أبي داؤد،کتاب الأدب،باب في تغيير الأسماء،ج:2،ص:222)
الروضة: الأرض ذات الخضرة. والروضة: البستان الحسن؛ عن ثعلب.(لسان العرب،حرف"ض"،فصل الراء،ج:7،ص:162)
الروضة:شاداب زمین،خوبصورت باغ۔کہتےہیں:مجلسه روضة:ان کی مجلس باغ وبہار ہے۔ج:روض ورياض.(القاموس الجديد،مادة:ر و ض،ص:685)