بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/11/2026 |
خشک ناپاک چیزپرگیلا ہاتھ یا پاؤں رکھنا
سوال
اگرکسی چیز پرنجاست (چاہے ایک درہم سے کم ہو یا زیادہ) لگ کرخشک ہوجائے، تو کیا گیلا ہاتھ یا گیلا پاؤں اس چیزکو چھونے سےناپاک ہوگا یا نہیں؟ نیزاگرناپاک چیزخشک ہوجائے اور اس پرمٹی پڑجائے، پھروہ مٹی ہاتھ یا کپڑے سے لگ جائے، توکیا ہاتھ یا کپڑا ناپاک ہوگا؟
جواب
واضح رہے کہ اگرکسی چیزپرلگی ہوئی نجاست خشک ہوجائےاورپھراس پراتنا گیلا ہاتھ یا پاؤں رکھا جائےکہ وہ چیزخوب بھیگ جائے، یہاں تک کہ اس پررکھی گئی کوئی دوسری چیزبھی ترہوسکے، تو ہاتھ یا پاؤں ناپاک ہوجائیں گے، تاہم اگریہ گیلا پن کم ہو اور دوسری چیز تک نہ پہنچے، تو ہاتھ یا پاؤں پاک رہیں گے، اسی طرح اگر خشک ناپاک چیزپرمٹی پڑجائے تو وہ مٹی پاک سمجھی جائے گی، یہاں تک کہ فقہائےکرام نے اس مٹی پر تیمّم کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔
الرّجل إذا غسل رجله ومشىٰ على أرض نجسة بغير نعل فابتلّت الأرض من بلل رجله واسودّ وجه الأرض لكن لم يظهر أثر بلل الأرض في رجله فصلّى جازت صلاته، وإن كان بلل الماء في رجله كثيرا حتى ابتلّ وجه الأرض وصار طينا ثم أصاب الطين رجله لا يجوز صلاته. (الفتاوى التاتارخانية، كتاب الطهارة، الفصل السابع في معرفة النجاسات وأحكامها...، ج:1، ص:435)
إذا تيمّم بغبار الثوب النّجس لا يجوز إلا إذا وقع التّراب بعدما جفّ الثوب. (الفتاوى الهندية، كتاب الطهارة، الباب الرابع في التيمم، الفصل الأوّل، ج:1، ص:80)