بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/10/2026 |
طلاقِ معلق سے رجوع
سوال
ایک شخص نے بیوی کو کہا کہ: ''اگرتم نے فلاں کام کیا تو تمہیں طلاق ہے''اب شوہر اپنی بات واپس لے لیتا ہے، تو کیا اب شوہر کو اختیار حاصل ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرنے کی صورت میں شرط پائے جانے کے ساتھ ہی طلاق واقع ہوجاتی ہے، ایک مرتبہ طلاق معلق کرنے کے بعد اس سے رجوع کرنے کا اختیار شرعًا شوہر کو حاصل نہیں ہوتا۔
لہذا صورتِ مسئولہ کےمطابق اگر شوہر نے یہ الفاظ کہے ہوں کہ''اگرتم نے فلاں کام کیا تو تمہیں طلاق ہے'' تواب شوہر کو اس سے رجوع کرنے کا اختیار حاصل نہیں ۔ لہذا اگر بیوی وہ کام کرے گی تو ایک طلاق رجعی واقع ہوجائے گی۔
وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق.(الفتاوی الهندية،کتاب الطلاق،الباب الرابع في الطلاق بالشرط،ج:1،ص:420)