بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/11/2026 |
مہ لقا نام رکھنا
سوال
مہ لقا کا کیا معنی ہے اوریہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کے لیے اچھا نام تجویز کریں،نام رکھنے میں معنی کی رعایت رکھنا ضروری ہے، کیونکہ اچھے اوربامعنی نام کا اثراچھا ہوتا ہے اوربرے نام کا اثربرا ہوتا ہے۔
صورت مسؤلہ میں مہ لفظ ماہ کا مخفف ہے بمعنی چانداور لقا کامعنی شکل و صورت ہے پورا معنی ہے چاندجیسی شکل وصورت، چونکہ اس کامعنی درست ہے لہذا ایسا نام رکھنے کی گنجائش ہے۔
عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم.( سنن أبي داؤد،كتاب الأدب،باب في تغييرالأسماء، ج2،ص320)
مہ:ماہ کا مخفف،چاند.(فیروز اللغات،ص:1385)
لقا:چہرہ،صورت،شکل.(فیروزالغات،ص:1219)