بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
شوہر کو ابو کہہ کر بلانا
سوال
ہماری دکان ہے وہاں ایک عورت آتی ہے اور وہ اپنے شوہر کو ابو کہہ کر بلاتی ہے اگر اس سے ہم وجہ پوچھتے ہیں تو وہ کہتی ہے کہ:جس طرح میرے ابو مجھے پالتے تھے اسی طرح یہ مجھے پالتے ہیں،تو اب سوال یہ ہے کہ اپنے شوہر کو اس طرح ہر وقت ابو بول کر بلانا کیسا ہے اس طرح بلانے سے نکاح پر اثر پڑتا ہےیانہیں؟
جواب
واضح رہے کہ بیوی پر شوہرکی عزت و تعظیم کرنا ایک لازمی اور ضروری امر ہے جس کی وجہ سے زندگی خوبصورت اور اچھی گزرتی ہےلیکن اس تعظیم میں افراط سے کام لے کرشوہر کو باپ کہنا یا باپ کا درجہ دینا درست نہیں ۔تاہم اس کی وجہ سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق بیوی کا اپنے شوہر کو ابو کہنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا بلکہ دونوں بدستور میاں بیوی رہیں گے البتہ ایسے الفاظ کہنا مناسب نہیں ،ان سے احترازکرنا چاہیے ۔
(وظهارها منه لغو) فلا حرمة عليها ولا كفارة، به يفتى،(الدر المختار شرح تنوير الأبصار ،كتاب الظهار،ص:238)