بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 02/11/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

بچے کے پیشاب کا حکم


سوال

میرا بچہ دو مہینے کا ہے، وہ میرے کپڑے پر پیشاب کر دیتا ہے، تو کیا میں ناپاک ہوگیا يا نہیں؟

جواب

چھوٹا بچہ یا بچی خواہ دودھ پینے والا ہی ہو، اس کا پیشاب نجاست غلیظہ کے حکم میں ہے، اور اس کے کپڑوں پر لگ جانے سے کپڑے نجس ہو جاتے ہیں جس کے ساتھ نماز ادا کرناجائز نہیں۔

لہٰذا صورت مسئولہ کے مطابق بچے کا بیشاب ناپاک ہے جس کی وجہ سے سائل کے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں۔

 

کل ما يخرج من بدن الإنسان مما يوجب خروجه الوضوء أو الغسل فهو مغلظ۔۔۔۔ وكذلك بول الصغير والصغيرة أكلا أو لا. (الفتاوی الھندیۃ، کتاب الطھارۃ، الباب السابع في النجاسة و أحكامها، الفصل الثاني في الأعيان النجاسة، ج: 1، ص: 46)


فتویٰ نمبر : 10599/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور