بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
روٹی سے انگلی صاف کرنا
سوال
کھانے کے دوران روٹی سے انگلی صاف کرنا کیسا ہے؟
جواب
احادیث مبارک میں کھانے پینے کے آداب بیان کیےگئےہیں،ان آداب کےمطابق کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنا سنت ہےاور چاٹنے کے بعد کپڑے یا ٹشو وغیرہ سے صاف کیا جائےیادھوناجائے ۔روٹی سےصاف کرنامناسب نہیں کیونکہ اس سے روٹی ضائع ہو جاتی ہے۔
عن ابن عباس رضي الله عنه قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "إذا أكل أحدكم طعاما، فلا يمسح يده حتى يلعقها، أو يلعقها"(صحیح مسلم،باب: استحباب لعق الأصابع والقصعة...،ج:3 ،ص:1605،رقم الحديث:2031)