بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/10/2026 |
قارن و متمتع کے لیے دم شکر کے روزوں میں تتابع
سوال
حج کے موقع پردم قران اور دم تمتع کی ادائیگی میں جب حاجی ذبح پرقادر نہ ہو تو پھراس پردس دن کی روزے واجب ہوتے ہیں کیا پہلے تین دن کے اور بعد میں سات دن کے روزوں میں تتابع واجب ہے یا مستحب؟
جواب
جاننا چاہیے کہ حج قران اورتمتع میں حاجی کو اللہ تعالی ایک ہی سفر میں حج اورعمرے کی توفیق بخشتا ہےاس لیے شکر کے طور پراس پرجانور ذبح کرنا واجب ہے لیکن اگرکوئی جانورذبح کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو اس کو یہ حکم ہےکہ وہ یوم النحر سے پہلے پہلے تین دن روزے رکھے اور پھرسات روزے ایام حج کے بعد رکھے، ان روزوں میں تتابع ضروری نہیں بلکہ مستحب ہے۔
(وذبح للقران) وهو دم شكر فيأكل منه (بعد رمي يوم النحر) لوجوب الترتيب (وإن عجز صام ثلاثة أيام) ولو متفرقة (آخرها يوم عرفة) ندبا رجاء القدرة على الأصل، فبعده لا يجزيه؛ فقول المنح كالبحر بيان للأفضل فيه كلام (وسبعة بعد) تمام أيام (حجه) فرضا أو واجبا، وهو بمعنى أيام التشريق (أين شاء) لكن أيام التشريق لا تجزيه - {وسبعة إذا رجعتم} [البقرة: 196]- أي فرغتم من أفعال الحج، فعم من وطنه منى أو اتخذها موطنا.
قوله (ولو متفرقة) أشار إلى عدم لزوم التتابع ومثله في السبعة، وإلى أن التتابع أفضل فيهما كما في اللباب. (ردالمحتار على الدر المختار،باب القران ،ج: 2،ص:533)