بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 30/08/2026 |
سالی سے زنا کرنے سے نکاح پر اثر
سوال
اگر کوئی شخص اپنی سالی سے زنا کر ے تو اس صورت میں اس شخص کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ اپنی بیوی کے اُصول وفروع میں سے کسی کو شہوت کے ساتھ چھونے سے بیوی شوہر پر حرام ہو جاتی ہے البتہ اس کے اصول وفروع کے علاوہ کسی اور رشتہ دار کو چھونے سے بیوی شوہر پر حرام نہیں ہوتی ۔
صورت ِمسئولہ کے مطابق اپنی سالی سے زنا کرنے کی حرمت ميں تو كوئی شبہ نہیں ، اس لیے اس سنگین جرم پر اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار لازمی ہے تا ہم اس کی وجہ سے آدمی پر اپنی بیوی حرام نہیں ہوتی ۔
وطیء أخت امرأته لا تحرم عليه امرأته. (ردالمحتار علی الدر المختار، کتاب النکاح، فصل فی المحرمات، ج:4، ص:109)