بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 30/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

بچہ دانی نکالے گئے جانور کی قربانی


سوال

اگر کسی جانور سے بچہ دانی نکال دی گئی ہو تو کیا ایسے جانور کی قربانی درست ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کوئی جانور ولادت سے عاجز ہو تو ایسے جانور کی قربانی کرنا درست ہے۔ لہذا جس جانور سے بچہ دانی نکال دی گئی ہو اور ولادت کے قابل نہ رہا ہو تو اس کی قربانی کرنا جائز ہے۔

 

ويجوز المجبوب العاجز عن الجماع، والتي بها السعال، والعاجزة عن الولادة لكبر سنها، والتي بها كي. )الفتاوى الهندية، كتاب الأضحية، ج:5، ص:279)


فتویٰ نمبر : 10942/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور