بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
عمرہ کے افعال سے فارغ ہونے کے بعد ایک دوسرے کا حلق کرنا
سوال
عمره كے افعال پورا كرنے كے بعد احرام سے حلال ہونے کے لیے حالتِ احرام میں ایک دوسرےکا حلق کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور اس کی وجہ سے دم لازم ہوگا یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ حالتِ احرام میں جس طرح خود اپنا حلق کرنا ممنوع ہے اسی طرح دوسرے آدمی کا حلق کرنا بھی ممنوع ہے، تاہم اگر کوئی شخص عمرہ یا حج کے افعال کو پورا کرلے اور احرام سے حلال ہونے کا ارادہ کرے تو اس صورت میں حلال ہونے سے پہلے کسی کے بال کاٹنے یا منڈوانے میں کوئی حرج نہیں۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق عمرہ کے افعال پورا کرنے کے بعد حلال ہونے کے لیے آدمی خود اپنا حلق بھی کرسکتا ہے اور دوسرے آدمی کا سر بھی منڈوا سکتا ہے۔
(وإذا حلق )أي المحرم (رأسه )أي رأس نفسه (أو رأس غيره) أي ولوكان محرما (عند جواز التحلل) أي الخروج من الإحرام بأداء أفعال النسك (لم يلزمه شيء). (إرشاد الساري إلی مناسک الملا علي القاري، ج:1، ص:253)
وإن حلق محرم رأس محرم قبل أوان التحلل بأمره أو بغير أمره فعليه صدقة، وعلی المحلوق دم. (غنية الناسك، ج:1، ص401)