بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 30/08/2026 |
ماربل كو پاک كرنے كا طریقہ
سوال
اگر سنگِ مرمر( ماربل یا ٹائل ) سیڑھی میں لگا ہوا ہو اور اس پر نجاست لگ جائے، پھر خشک ہو جائے تو کیا خشک ہونے سے وہ پاک ہوگا یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ ایسی چیزجس کے اوپر کی تہہ سخت ہو، اور پانی کو جذب نہ کرتا ہو، اور اس پر نجاست لگ جائے تو وہ گیلے کپڑے کے ذریعے پونچھنے یا دھونے سے پاک ہو جاتی ہے، صرف خشک ہونے سے پاک نہیں ہوگی۔
صورت مسئولہ کے مطابق ماربل پر اگرنجاست لگی ہو تو اس کو گیلے کپڑے سے پونچھنے یا دھونے کے ذریعے پاک کیا جائے گا، محض خشک ہونے سے پاک نہیں ہوگا۔
ومنها المسح: إذا وقع على الحديد الصقيل الغير الخشن كالسيف والسكين والمرآة ونحوها نجاسة من غير أن يموه بها فكما يطهر بالغسل يطهر بالمسح بخرقة طاهرة. هكذا في المحيط ولا فرق بين الرطب واليابس ولا بين ما له جرم وما لا جرم له. كذا في التبيين وهو المختار للفتوى.(الفتاوى الهندية، کتاب الطهارۃ، ج:1، ص:98)
قال في الحلية: والذي يظهر أنها لو يابسة ذات جرم تطهر بالحت والمسح بما فيه بلل ظاهر من خرقة أو غيرها حتى يذهب أثرها مع عينها، ولو يابسة ليست بذات جرم كالبول والخمر فبالمسح بما ذكرناه لا غير، ولو رطبة ذات جرم أو لا فبالمسح بخرقة مبتلة أو لا.( رد المحتار علی الدرالمختار، كتاب الطهارة، ج:1، ص:511، 512)