بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/10/2026 |
مناسخہ کی ایک صورت
سوال
میرے والد نورالامین فوت ہوگیا ہےاس کے ورثا میں ایک بیو ہ جس کا نام نسیم ہے،تین بیٹے عبد الحفیظ،معاذ امین اور عبدالرحمٰن ہیں،پانچ بیٹیاں سعودیہ،آمنہ،حلیمہ،راحیل اور کائنات ہیں،تین بھائی فضل امین ،فضل ربی اور محمد عربی اور پانچ بہنیں فضیلت،شفاعت،نزاکت،صداقت اور رفیت ہیں۔پھر اس کے بیٹے عبدالحفیظ کا انتقال ہو ااس کے ورثا میں ایک بیوہ جس کا نام خدیجہ،ماں جس کا نام نسیم،دو بھائی معاذ امین اور عبد الرحمٰن اور پانچ بہنیں سعودیہ،آمنہ،حلیمہ،راحیل اور کائنات ہیں ۔میرے والد نورالامین کا ترکہ اب تک تقسیم نہیں ہوا۔اس کا ترکہ اس کے مذکورہ ورثا میں کس حساب سے تقسیم ہوگی؟
جواب
میـــــــــــــــ(نورالامین)ــــــــــــــــــ( 4752 )ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
بیوہ بیٹا بیٹا بیٹا بیٹی بیٹی بیٹی بیٹی بیٹی
نسیم عبدالحفیظ معاذامین عبدالرحمٰن سعودیہ آمنہ حلیمہ راحیل کائنات
594 756 756 378 378 378 378 378
میـــــــــــ(عبدالحفیظ)ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
بیوہ ماں بھائی بھائی بہن بہن بہن بہن بہن
خدیجہ نسیم معاذ امین عبدالرحمٰن سعودیہ آمنہ حلیمہ راحیل کائنات
189 126 98 98 49 49 49 49 49
الاحیـــــــــــــــــــــــــــــــ )4752)ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــاء
خدیجہ نسیم معاذ امین عبدالرحمٰن سعودیہ آمنہ حلیمہ راحیل کائنات
189 720 854 854 427 427 427 427 427
بشرط صدق وثبوت اگر مرحوم نورالامین کے مذکورہ بالا ورثا کے علاوہ اورکوئی زندہ وارث موجود نہ ہواور اموات بھی درجہ بالا ترتیب سے ہوں تو بعد ازادائےحقوق متقدمہ علی الاارث میت کا ترکہ چار ہزار سات سو باون(4752) حصوں میں تقسیم ہو کرخدیجہ کو189/4742حصے،نسیم کو720/4752حصے ،معاذ امین اور عبدالرحمٰن میں سے ہر ایک کو854/4752 حصے،جب کہ سعودیہ،آمنہ،حلیمہ،راحیل اور کائنات میں سے ہر ایک کو 427/4752 حصےملیں گے۔ نورالامین مرحوم کی اولاد موجود ہونے کی وجہ سے اس کے بہن بھائیوں کا میراث میں کوئی حصہ نہیں بنتا۔
قال اللہ تعالی : يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ. ] سورۃ النساء: 11 ]
وقال تعالی: وَلِأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِنْ كَانَ لَهُ وَلَد. ] سورۃ النساء: 11 ]
و قال تعالى:وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكُمْ وَلَد. ] سورۃ النساء:2 1 ]