بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
عورت کا جدہ ایئرپورٹ تک بغیر محرم کے سفر کرنا اور حج محرم کے ساتھ ادا کرنا
سوال
اگر کسی عورت کا کوئی محرم شخص سعودی عرب میں ہی مقیم ہو اور وہ شخص اس خاتون کا داخلہ وہیں سے کروالے اور وہ اسلام آباد سے جدہ تک کا سفر بلا محرم کرے اور پھر حج اپنے مذکورہ محرم کے ساتھ ادا کرے تو شرعاً حج ادا ہوگا یا نہیں؟
جواب
ادائیگی حج کے واسطے سفر کرنے میں عورت کے ساتھ اس کے محرم کا ہونا لازمی ہے۔ بغیر محرم عورت سفر نہیں کرسکتی۔
لہذا صورت مسؤلہ میں عورت کا حج کے ارادے سے اسلام آباد سے جدہ تک بلا محرم سفر کرنا جائز نہیں ہے، تاہم عدم جواز کے باوجود اگر وہ حج کے ارکان مکمل ادا کرے تو اس کا حج ادا ہوجائے گا، اور اس بلا محرم سفر پر صدقِ دل سے توبہ کرے گی۔
ولو حجت بلا محرم جاز مع الكراهة.(ردالمحتار علی الدرالمختار، کتاب الحج، جلد:2، ص:465)