بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 31/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

ایڈوانس رقم پر زکوۃ


سوال

كرایہ دار جو مالک مکان کوایڈوانس رقم دیتا ہے اس کی زکوٰۃکس پر واجب ہوگی ؟

جواب

واضح رہے کہ کرایہ کی مد میں جو پیشگی رقم دی جاتی ہے وہ کرایہ دار مالک مکان کو بطورضمانت دیتاہے، لیکن عام عرف یہ ہے کہ مالک مکان اس رقم کو اپنی ضروریات میں استعمال کرتا ہے اور کرایہ دار کی طرف سے بھی اس کی اجازت ہوتی ہےاس لیے فقہی اعتبار سے یہ رقم قرض شمار ہوگی اور اس پر قرض کے احکام جاری ہوں گے،چنانچہ کرایہ دار پراس کی زکوۃ واجب ہوگی،البتہ زکوۃ کی  ادائیگی اس رقم کی وصولی تک مؤخر کرسکتا ہے۔

 

 (و) اعلم أن الديون عند الإمام ثلاثة: قوي، ومتوسط، وضعيف؛ ف(تجب) زكاتها إذا تم نصابا وحال الحول، لكن لا فورا بل (عند قبض أربعين درهما من الدين) القوي كقرض (وبدل مال تجارة) فكلما قبض أربعين درهما يلزمه درهم. (الدرالمختار ، كتاب الزكوة ، ج: 1 ص:132)


فتویٰ نمبر : 10883/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور