بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
روزہ کی حالت میں بلاانزال صحبت کرنا
سوال
ایک دن میں اورمیری بیوی روزے کی حالت میں تھے۔ اس دوران میں نے سوتی (کاٹن) شلوار پہن رکھی تھی جبکہ میری بیوی کے جسم پر کوئی کپڑا نہیں تھا۔ ہم دونوں لیٹ گئے اوراس حالت میں دخول ہو گیا، لیکن نہ میری طرف سے انزال (منی کا اخراج) ہوا اورنہ ہی میری بیوی کی طرف سے۔ اب سوال یہ ہے کہ اس صورت میں میرا روزہ ٹوٹ گیا یا نہیں، اگر روزہ ٹوٹ گیا ہے تو کیا صرف قضا لازم ہوگی یا قضا کے ساتھ کفارہ بھی؟
جواب
واضح رہے کہ روزے کی حالت میں میاں بیوی کا آپس میں جماع کرنا جائز نہیں۔ اگر کوئی ایسا کر لے تو انزال ضروری نہیں، بلکہ صرف دخول سے ہی روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اوراس پر قضا اور کفارہ دونوں لازم ہوتے ہیں۔
لہٰذا صورت مسئولہ میں میاں بیوی دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا ہے اور دونوں پر قضا اور کفارہ لازم ہے۔
الصائم إذا جامع امرأته متعمداً في نهار رمضان، فعليه القضاء والكفارة إذا توارت الحشفة أنزل،أو لم ينزل.(خلاصة الفتاوى، كتاب الصوم، الفصل الثالث فيما يفسد وما لا يفسد، ج:1، ص:259)