بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 30/08/2026 |
بچہ جننے کے بعد خون نہ آنا
سوال
اگرایک عورت کو بچہ ہونے کے بعد خون نہ آتا ہو تو اس پر ہر وقت نماز پڑھنا یا روزے رکھنا یا جماع کرنے کا کیا حکم ہوگا؟
جواب
واضح رہے کہ بچہ جننے کے بعد عورت کو جو خون آتا ہے اسے نفاس کہتے ہیں، نفاس کی کم سے کم مدت کی کوئی حد مقرر نہیں ہے اور زیادہ مدت چالیس دن ہے ۔
لہذاصورت مسئولہ کے مطابق اگر بچہ پیدا ہونے کے بعد کسی عورت کو نفاس کا خون نہ آیا ہو تواس عورت کے لئے غسل کرنا واجب ہےاور غسل کرنے کے بعد وہ نماز بھی پڑھے گی اور روزہ بھی رکھے گی اور شوہر کے لئے بھی اس سے قربت کرنا جائز ہوگا۔
والنفاس دم يخرج عقب ولد۔ ( ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الطهارة، باب الحيض، ج:1، ص: 496)
أقل النفاس ما يوجد ولو ساعة وعليه الفتوى وأكثره أربعون. كذا في السراجية. وإن زاد الدم على الأربعين فالأربعون في المبتدأة والمعروفة في المعتادة نفاس هكذا في المحيط.(الفتاوی الهندية، كتاب الطهارة، فصل فى النفاس ،ج:1،ص:91)