بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
اپنے نام کے ساتھ والد کے نام کا اضافہ کرنا
سوال
میرا سابقہ نام محمد شرحبيل ہے۔ میرے والدِ محترم کا نام حسن ہے۔ میں نے نسبتِ والد کے اظہار اور شناخت کی تکمیل کے لیے اپنے نام کے ساتھ "حسن" کا اضافہ کر کے نیا نام محمد شرحبيل حسن رکھا ہے۔ اب میں یہ تبدیلی نادرا (NADRA) کے قومی شناختی ریکارڈ میں کروانا چاہتا ہوں، جس کے لیے دارالافتاء سے شرعی تصدیق درکار ہے۔ براہِ کرم شرعی اصولوں کی روشنی میں مندرجہ ذیل امور کی تصدیق پر مشتمل تحریری فتویٰ مرحمت فرما دیں، میرا سابقہ نام محمد شرحبيل اور میرا موجودہ نیا نام محمد شرحبيل حسن "حسن" میرے والدِ محترم کا نام ہے، جس کی نسبت سے یہ اضافہ کیا گیا ہے سابقہ اور موجودہ نام دونوں ایک ہی شخص کے ہیں شرعاً اس نوعیت کا اضافہ جائز ہے ؟یہ تصدیق نادرا (NADRA) کے ریکارڈ اور سرکاری استعمال کے لیے جاری کی جا رہی ہے آپ کی اس رہنمائی اور تعاون کے لیے پیشگی شکر گزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
جواب
واضح رہے کہ نام سےمقصود درحقیقت تعارف اورشناخت ہے،لہذاشناخت کےلیےاپنے نام کےساتھ والدکانام ملاناجائزہے۔
(أدعوهم لآبائھم هوأقسط عند الله) أي أعدل.… وأرشد بقوله إلى أن الأولى والأعدل أن ينسب الرجل إلى أبيه نسبا. (الجامع لأحكام القرآن للقرطبي، ج:7،ص:119)