بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

جمعہ کی فضیلت کے بارے میں ایک حدیث کی تحقیق


سوال

 ایک روایت جس میں یہ ذکر ہے کہ جب آدمی جمعہ کے دن مسجد میں آتا ہے توامام کے خطبہ دینے سے پہلے اگر آگیا تو اس کو اونٹ کا ثواب ہے پھرجو دوسرے نمبر پر آتا ہے تو اس کو  بکری کا ثواب ہے آخر میں انڈے کا ذکر ہے کیا یہ روایت صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

سوال میں مذکور حدیث  کو امام بخاریؒ،امام مسلمؒ، امام احمد بن حنبل ؒ ،امام بیہقی،امام نسائی،ابن ماجہ ،طبرانیؒ اور امام بغویؒ وغیرہ نے اپنی اپنی سند کے ساتھ نقل کیا ہے۔صحیح بخاری کے الفاظ یہ ہیں: عن أبي هريرة قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:إذا كان يوم الجمعة، ‌وقفت ‌الملائكة على باب المسجد، يكتبون الأول فالأول، ومثل المهجر كمثل الذي يهدي بدنة، ثم كالذي يهدي بقرة، ثم كبشا، ثم دجاجة، ثم بيضة، فإذا خرج الإمام طووا صحفهم، ويستمعون الذكر. (صحيح البخاري، كتاب الجمعة، باب: الاستماع إلى الخطبة، ج:1،ص:314، رقم الحديث:887)

ترجمہ:حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سےروايت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشادفرمایا:"جب جمعہ کا دن آتا ہے توفرشتے مسجد کے دروازے پرکھڑے ہوجاتے ہیں،وہ یہ لکھتے ہیں کہ سب سے پہلے فلاں شخص آیا،پھر فلاں آیا اور سب سے پہلے آنے والے کی مثال،اس شخص کی طرح ہے جس نے اونٹ کی نذر پیش کی،پھر اس شخص کی طرح جس نے گائے کی نذر پیش کی،پھر مینڈھے کی،پھر مرغی کی،پھر انڈے کی،پھر جب امام خطبہ کے لیے نکلتا ہے تو وہ اپنے صحیفے بند کردیتےہیں اور خطبہ کو غور سے سنتے ہیں۔

یہ حدیث  صحیح ہے ۔


فتویٰ نمبر : 6600/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور