بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
زانی کے بیٹے کا مزنیہ کی بیٹی سے نکاح کرنا
سوال
کیازانی کے بیٹے کا مزنیہ کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرناجائز ہے یا نہیں ہے؟
جواب
واضح رہے کہ زنا کی وجہ سے زانی کے اُصول و فروع مزنیہ پر ،اور مزنیہ کے اُصول و فروع زانی پر حرام ہوجاتے ہیں ،لیکن ان کے اُصول و فروع آپس میں ایک دوسرے پر حرام نہیں ہوتےاس لیےان كا آپس میں نكاح كرنا جائز ہوتاہے ۔لہذا صورتِ مسئولہ میں زانی کے بیٹے کا مزنیہ کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرناجائز ہے۔
ويحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها.(ردالمحتار علی الدر المختار،کتاب النکاح،فصل في المحرمات،ج:3،ص:32)