بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

ایک حدیث کی تحقیق


سوال

ہمارے اسکول میں ایک استاد محترم ہے وہ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کے بارے میں جو مشہور ہے کہ"قرآن مجید کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں"یہ حدیث میں نہیں آیا ہے لہذا ہماری رہنمائی فرمائیں کی یہ حدیث ہے یا نہیں؟

جواب

قرآن مجید کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس نیکیاں ملنا حدیث شریف سے ثابت ہے،امام ترمذی نے حضرت عبد اللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ سےنقل کیاہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ" جو شخص قرآن کا ایک حرف پڑھے گا تو اس کے لیے ہر حرف کے عوض ایک نیکی ہے جو دس نیکیوں کے برابر ہے میں یہ نہیں کہتا کہ سارا "الم" ایک حرف ہے، بلکہ الف ایک حرف ہے، لام ایک حرف ہے، اور میم ایک حرف ہے"۔

 

عبد الله بن مسعود، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من ‌قرأ ‌حرفا ‌من ‌كتاب ‌الله فله به حسنة، والحسنة بعشر أمثالها،لا أقول الم حرف، ولكن ألف حرف ولام حرف وميم حرف."(سنن الترمذی،أبواب فضائل القرآن، ‌‌باب ما جاء فيمن قرأ حرفا من القرآن ماله من الأجر،رقم الحدیث،2910،ج:5،ص:175)


فتویٰ نمبر : 6564/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور