بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 31/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

سولر سسٹم كے ذريعے سيراب شده زمين میں عُشریانصف عُشر


سوال

سولر سسٹم سے جو زمین سیراب کی جائے تواس میں عُشر واجب ہے یا نصف عُشر؟

جواب

جس کھیت کی زراعت میں آب پاشی کے لیے محنت ومشقت کرنی پڑے یا خرچہ اٹھانا  پڑےاس  کی فصل میں نصف عشر واجب ہوتاہے۔

صورت مسؤلہ کے مطابق سولر سسٹم  کے ذریعےسے جو زمین سیراب کی جاتی ہے اس میں بھی مالی بوجھ اور خرچہ اٹھانا پڑتا ہے،نیز سولر سسٹم کے خرچہ کے ساتھ ساتھ ٹیوب ویل کا انتظام  اور خرچہ بھی کرنا پڑتا ہے،اسی طرح اس سسٹم کے ذریعے آب پاشی میں کچھ نہ کچھ محنت ومشقت بھی اٹھانی پڑتی ہے،اس لیےسولر سسٹم کے ذریعے سیراب شدہ زمین  کی فصل میں نصف عشر واجب ہوگا۔

 

وما سقي بالدولاب والدالية ففيه نصف العشر، وإن سقي سيحا وبدالية يعتبرأكثرالسنة فإن استويا يجب نصف العشر۔(الفتاوی الهندية،كتاب الزكوة،باب الزكوة الزرع والثمار،ج:1،ص:186)


فتویٰ نمبر : 10823/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور