بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
بچےکو چوسنی استعمال کرنا
سوال
بچوں کو چوسنی (Pacifier) دینا کیسا ہے، کیا اس میں کوئی شرعی قباحت ہے؟ کیا بچوں کو چوسنی دینا دھوکے یا مکر کے حکم میں آتا ہے؟
جواب
واضح رہےکہ دھوکہ اس کو کہتے ہیں کہ بظاہر بھلائی کا اظہار کیا جائے، لیکن اصل مقصد برائی یا نقصان پہنچانا ہو۔ بچوں کو چوسنی دینے میں ایسا کوئی غرض نہیں ہوتا کہ بچوں کو نقصان پہنچے۔بلکہ یہ محض ایک تدبیرہےتاکہ اس کے ذریعےبچےکو سکون ملے اوررونے سے رُک جائیں۔ لہذا بچوں کو چوسنی دینے میں کوئی قباحت نہیں، یہ دھوکہ میں شامل نہیں۔
أن الأصل في الأشياء الإباحة، وأن الحرمة بالنهي عنها شرعا۔(المبسوط للسرخسي، كتاب الإكراه، باب تعدي العامل،ج:24، ص:77)
الخِدَاع: إظهار خيرٍ يُتَوَّسل به إلى إبطان شرٍّ، يؤول إليه أمر ذلك الخير المظْهَر۔(نظم الدرر،البقرۃ،ج:1،ص:107)