بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

مدرسہ میں جمعہ کی نماز ادا کرنا


سوال

 ایک مدرسہ ہے اور اس میں رہائشی طلبہ نہیں ہیں، اور اس کے قریب مساجد بھی ہیں، تو اس مدرسے میں مستقل طور پر جمعہ قائم کرنا کیسا ہے؟جب کہ مدرسے میں مسجد نہیں ہے۔

جواب

جمعہ کی نماز کی صحت کے لیے فقہائے کرام نے جو شرائط بیان کی ہیں، اگر وہ کسی علاقے میں پائی جائیں تو وہاں جمعہ پڑھنا درست ہے اور جب کسی علاقے میں ایک جگہ جمعہ پڑھنا درست ہو تو وہاں متعدد مقامات پر بھی  جمعہ پڑھنا درست رہے گا، البتہ کسی ایک جامع مسجد میں جمعہ پڑھنا بہتر ہے۔

صورت مسئولہ کےمطابق اگر مذکورہ علاقہ شہر ہو یا اس پر شہر کی تعریف صادق آتی ہو، تو جس طرح مساجد میں جمعہ پڑھنا جائز ہے، اسی طرح مدرسہ میں بھی جمعہ پڑھنا جائز ہو گا، البتہ مسجد میں جمعہ ادا کرنے کی فضیلت حاصل نہ ہوگی۔

 

‌وتؤدى ‌الجمعة ‌في ‌مصر ‌واحد ‌في ‌مواضع ‌كثيرة وهو قول أبي حنيفة ومحمد - رحمهما الله تعالى - وهو الأصح وذكر الإمام السرخسي أنه الصحيح من مذهب أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - وبه نأخذ۔ (الفتاوى الهندية، باب الجمعة، ج:1،ص:205)


فتویٰ نمبر : 10816/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور