بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 30/08/2026 |
اشارے سے سجدہ کرنے والے کی امامت
سوال
ہمارے ایک امام صاحب کچھ دنوں سے سر درد کی بیماری میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے وہ سجدہ نہیں کرسکتے اور اشارے کے ساتھ سجدہ کرتے ہیں۔ کیا اس صورت میں مقتدیوں کی نماز صحیح ہوتی ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ شرعی طور پر معذور شخص کے لیے عذر کی حالت میں صحت مند لوگوں کی امامت کرانا جائز نہیں ہے کیونکہ امامت کے لیے شرط یہ ہے ،کہ امام کی حالت یا تو مقتدیوں سے اقوی واعلی ہو یا کم از کم مقتدیوں کی حالت کے برابرہو ۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق اشارے سے سجدہ کرنے والے امام کے پیچھےسجدہ پر قادرمقتدیوں کی نماز صحیح نہیں ۔
(قوله وكونه مثله أو دونه فيها) أي في الأركان؛ مثال الأول اقتداء الراكع والساجد بمثله والمومئ بهما بمثله؛ ومثال الثاني اقتداء المومئ بالراكع والساجد، واحترز به عن كونه أقوى حالا منه فيها كاقتداء الراكع والساجد بالمومئ بهما .( رد المحتار على الدر المختار،باب الإمامة،ج:1،ص:551)
(و) لا (قادر على ركوع وسجود بعاجز عنهما) لبناء القوي على الضعيف(قوله بعاجز عنهما) أي بمن يومئ بهما قائما أو قاعدا، بخلاف ما لو أمكناه قاعدا فصحيح كما سيأتي. قال ط: والعبرة للعجز عن السجود، حتى لو عجز عنه وقدر على الركوع أومأ۔(ردالمحتار على الدرالمختار،باب الإمامة،ج:1،ص:579)