بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

سنار سے سونا بطور قرض لینا


سوال

میں نے ایک سنارسےایک تولہ سونا بطور قرض لیا  تھا اس شرط کے ساتھ کہ 3 سال بعدآپ مجھے سونے کا تولہ ہی خرید کر دو گے۔اب مسئله یہ ہے كه جب میں  نے سونا لیا تھا تو قیمت1,56000" تھی اب 3 سال بعد سونے کی قیمت" 4,50000 لاکھ ہو گئی ہے۔تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب

 واضح رہےکہ شریعت مطہرہ کی روسےقرض کی ادائیگی اس کےمثل سےضروری ہوتی ہے،اگرچہ اس کی مالیت اورقیمت میں اتارچڑھاؤواقع ہوجائے۔

صورت مسئولہ کےمطابق اگر کسی نےسونا بطور قرض لیا ہو تواس کےذمےاسی مقدارمیں سونا واپس  کرنا لازم اورضروری ہے۔

 

(‌سئل) ‌في ‌رجل ‌استقرض ‌من ‌آخر مبلغا من الدراهم وتصرف بها ثم غلا سعرها فهل عليه رد مثلها؟(الجواب) : نعم ولا ينظر إلى غلاء الدراهم ورخصها. (العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية،کتاب البیوع ،باب القرض ،ج:1،ص:279)


فتویٰ نمبر : 3981/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور