بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

میموری کارڈ اور یو ایس بی میں فلمیں و گانے بھر کر فروخت کرنا


سوال

کیا موبائل میموری کارڈ یا یو ایس بی میں فلمیں اور گانے بھر کر فروخت کرنا شریعت کی رو سے جائز  ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں تعاون کرنے کا حکم دیا ہے، اور گناہ اور نافرمانی کے کاموں میں کسی کی مدد کرنے سے منع فرمایا ہے۔

لہٰذا صورت مسؤلہ کےمطابق میموری کارڈ یا یو ایس بی میں فلمیں اور گانے بھر کر دینا گناہ کے کاموں میں تعاون کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے شرعا اس کی اجازت نہیں۔

 

وقوله تعالى ﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى﴾  يقتضي ظاهره إيجاب التعاون على كل ما كان لله تعالى لأن البر هو طاعات الله وقوله تعالى ﴿وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ﴾  نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى .(أحكام القرآن للجصاص سورة المائدة،آية:3،ج:3،ص: 296)

ولا يجوز الاستئجار على الغناء والنوح، وكذا سائر الملاهي"؛ لأنه استئجار على المعصية ‌والمعصية ‌لا تستحق بالعقد.(الهداية في شرح بداية المبتدي،كتاب الإجارة،باب الإجارةالفاسدة،ج:3،ص:238)


فتویٰ نمبر : 3998/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور