بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

"میرا توبہ آئندہ یہ کام نہیں کروں گا" ان الفاظ کے ساتھ قسم کا حکم


سوال

 میں  گانڑی (جہاں گڑ بناتے ہے)  چلانے میں مصروف تھا ،جس کی وجہ سے میں نے عصراورمغرب کی نمازیں اکٹھی پڑھیں ،اس پرمیں بہت ہی نادم ہوا تو غصے میں آکر میں نے یہ الفاظ کہے کہ: میرا توبہ ،آئندہ میں گانڑی (گڑ کی بٹی) نہیں چلاؤں گا،توان الفاظ کی وجہ سےکیا آئندہ  گڑھ کی بٹی چلانے سے میں حانث ہوں گا یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ قسم کے منعقد ہونے کے لئے قسم کے الفاظ پر تلفظ کرنا ضروری ہے ،چنانچہ جہاں کہیں قسم کےا لفاظ پر تلفظ  نہ ہو، تو قسم منعقد نہ ہوگی ۔ 

 لہذاصور ت مسؤلہ کے مطابق اگر کوئی  یہ کہے کہ" میرا توبہ ،آئندہ میں گانڑی (گڑ کی بٹی) نہیں چلاؤں گا " تو چونکہ مذکورہ جملے میں قسم پر تلفظ نہیں ہے اس سے قسم منعقد نہ ہوگی لہذا اس کے بعد اگر وہ گڑھ کی بٹی چلائے،تو اس سے وہ حانث نہیں ہو گا۔

‌وركنها ‌اللفظ ‌المستعمل ‌فيها وشرطها العقل والبلوغ.(البحر الرائق ،کتاب الأيمان،ج:4،ص:300


فتویٰ نمبر : 6548/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور