بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
عورتوں كے لئے لپ سٹك استعمال كرنا
سوال
عورت کا لپ سٹک لگانا کیسا ہے کیونکہ کہا جاتا ہے اس میں سور کا خون استعمال کیا جاتا ہے ،اور اس کے ساتھ کیے گئے وضو کا کیا حکم ہوگا ؟
جواب
واضح رهے کہ جس چیز کے بارے میں یقینی طوریا غالب گمان سے معلوم نہ ہو کہ اس میں ناپاک چیز ملی ہوئی ہے تو اس کا استعمال درست ہے۔
صورت مسؤلہ میں جب تک یقین یا ظن غالب سے یہ معلوم نہ ہو کہ لپ سٹک میں کوئی حرام عنصر شامل ہے تو اس وقت تک عورت کا لپ سٹک لگانا جائز ہے،اسی طرح یہ تیل کے مانند ہے اس وجہ سے اس کے ہوتے ہوئے وضو پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
والعجين في الظفر يمنع تمام الاغتسال والوسخ والدرن لا يمنع ۔۔۔۔۔وإذا ادهن فأمرالماء فلم يصل يجزئ. )الفتاوی،الھندیۃ،کتاب الطھارۃ،الباب الثانی فی الغسل،ج:1،ص:13)