بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
جائے نماز پر بغیر وضو بیٹھنا اور پھر اس پر نماز پڑھنا
سوال
ہم کالج میں ہیں اور کالج کی چھٹی چار بجے ہوتی ہے جس کی وجہ سے نماز ظہر کالج میں پڑھتے ہیں اور ان جائے نماز پر پڑھتے ہیں جس پر طلباء بیٹھ کر پرچہ حل کرتے ہیں یا سارا دن اسی پر بے وضو حالت میں بھی بیٹھے رہتے ہیں کیا ہمارا اس پر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے نمازکی ادائیگی کے لئے باوضو ہو نا اور جگہ کا پاک ہو نا شرط ہے ۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگر بدن پر کوئی ظاہری نجاست نہ ہو جس کی وجہ سے جائے نماز ناپاک ہو جاتا ہو تو جائے نماز پر بے وضو بیٹھنے سے کوئی اثر نہیں پڑتا،اس پر نماز پڑھنا جائز ہے۔
شك في وجود النجس فالأصل بقاء الطهارة ولذا قال محمد رحمه الله: حوض تملأ منه الصغار، والعبيد بالأيدي الدنسة، والجرار الوسخة يجوز الوضوء منه ما لم يعلم به نجاسة .(ألاشباه والنظائر،القاعدة الثالثه ، اليقين لا يزول بالشك،،ص:29 )