بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

Pso کی جانب سے اپنے صارف کو مخصوص مقدار میں پٹرول خریدنے پر اضافی رقم دینا


سوال

Pso،نے digicash , کارڈ متعارف کرایا ہے جو ڈیبٹ کارڈ کی طرح ہوتا ہے ابتداء 500روپے دے کر یہ کارڈ خرید نا پڑتاہے اور  پھر پیسے  ڈالنے پڑتے ہیں ۔

اب پوچھنا یہ ہے کہ جب بھی digicash کارڈ کی مددسے  ،  pso اگر کوئی بھی پراڈکٹ  خریداجاتا ہے تو وہ کچھ پوائنٹ دیتے ہیں ،مثلا 100،روپے  پٹرول خریدنے پر ایک پوائنٹ ملتا ہے اس پوائنٹ کی قیمت پچاس پیسے ہوتی ہے اگر ایک ہزار کا پٹرول ڈلوایا تو دس پوائنٹ ملیں گے جو پانچ روپے کے برابر ہو تے ہیں ،کیا ان پوائنٹ کا استعمال درست ہے؟

اسی طرح کمپنی کی طرف سے آفر آتی رہتی ہے کہ فلاں تاریخ تک کسی نے اگر اتنے کا پٹرول ڈلوایا تو اس کو 150:روپے ملیں گے تو اب ان پیسوں کو استعمال کرنا شرعا کیسا ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کوئی ادارہ کارڈ جاری کرےجس میں رقم ڈالنے پر اس میں موجود رقم کی مقدار میں خریداری کی جاسکتی ہو ، اور اس کے ذریعے خریداری پر کچھ پوائنٹ دیے جاتے ہوں تو ان پوائنٹ  کےاستعمال   کی گنجائش ہے ،کیونکہ اس کی حیثیت ڈسکاونٹ(قیمت میں رعایت )کی ہوتی ہے اور ڈسکاونٹ لینا شرعا جائز ہے۔

صورت مسؤلہ کے مطابق pso کا digicash کارڈ بھی اس نوعیت کا ہے کہ پٹرول پمپ پر کارڈ کے ذریعے پٹرول ڈلوانے پر صارف کو جو اضافی پوائنٹ دیے جاتے ہیں،وہ کمپنی کی طرف  سے قیمت میں رعایت ہے اس لیے اس کو استعمال میں لانا شرعا جائز ہے۔

 

قال: "ويجوزللمشتري ‌أن يزيد للبائع في الثمن ويجوز للبائع أن يزيد للمشتري في المبيع، ‌ويجوز ‌أن يحط من الثمن ويتعلق الاستحقاق بجميع ذلك" فالزيادة والحط يلتحقان بأصل العقد عندنا. (الهداية، ج:3، ص:60)


فتویٰ نمبر : 3969/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور