بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/11/2026 |
دانتوں میں کلیپ یعنی بريسز لگانااوراس کے ساتھ وضواور غسل
سوال
اگر دانت بڑے ہوں یا بے ترتیب ہوں تو اس میں کلیپ یعنی بریسز لگوانا درست ہے یا نہیں؟ یہ عموماً سٹیل کا بنا ہوا ہوتا ہے اور اس میں غسل اور وضو کا کیا حکم ہے؟
جواب
واضح رہے کہ جسم کے کسی عضو میں اگر کوئی نقص ہو تو اسے علاج کے ذریعے ٹھیک کرنا یا کروانا جائز ہے۔ نیز بدن کے جن ظاہری اعضا کو پانی پہنچانا بلا مشقت ممکن ہو تو غسل میں ان کو پا نی پہنچانا ضروری ہے اور جن اعضا کوبلا مشقت پا نی پہنچانا ممکن نہ ہو ان تک پانی پہنچانا ضروری نہیں، چا ہے خلقتا وہ اعضا ایسے ہوں کہ ان تک پانی پہنچانے میں مشقت ہو یا کسی عارض کی وجہ سے اس تک پانی پہنچانا بغیرمشقت کے ممکن نہ ہو ۔
لہذاصورت مسئولہ میں دانتوں کی ترتیب کو درست کر نے کے لیے ڈینٹل بریسز لگا نے میں کوئی ممانعت نہیں اور اس کو نکال کر دانتو ں کو پانی پہنچانا چونکہ بلامشقت ممکن نہیں اس لئے اس کے ہوتے ہوئے بھی وضو اور غسل درست ہے۔
عن عبد الرحمن بن طرفة،أن جده عرفجة بن أسعد - رضي الله عنه - قطع أنفه يوم الكلاب، فاتخذ أنفا من ورق، فأنتن عليه، فأمره النبي ﷺ أن يتخذ أنفا من ذهب.(رواه أبو داود،كتاب الخاتم،باب ما جاء في ربط الأسنان بالذهب،رقم الحديث:4232)
وبه (أي بالحديث المذكور) أباح العلماء اتخاذ الأنف ذهبا، وكذا ربطه الأسنان بالذهب.(مرقاة المفاتيح، كتاب اللباس، باب الخاتم، ج:8،ص:193)
(ويجب) أي يفرض (غسل) كل ما يمكن من البدن بلا حرج مرة كأذن و (سرة وشارب وحاجب و) أثناء (لحية) وشعر رأس ولو متلبدا لما في فاطهروا من المبالغة.....(لا) يجب (غسل ما فيه حرج كعين) وإن اكتحل بكحل نجس (وثقب انضم و) لا (داخل قلفة) بل يندب هو الأصح قاله الكمال، وعلله بالحرج فسقط الإشكال. وفي المسعودي إن أمكن فسخ القلفة بلا مشقة يجب وإلا لا.(ردالمحتار علی الدرالمختار، کتاب الطهارة، ج:1، ص:285)