بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/11/2026 |
منزل كی طرف دو مختلف راستے ہوں تو نماز کا حکم
سوال
اگر کوئی شخص کسی ایسی جگہ سفر پر جا رہا ہو کہ جہاں جانے کے لیے دو راستے ہوں ۔ایک طویل ہو اس سے سفر شرعی کی مقدار پوری ہوتی ہو اور دوسرا راستہ مختصر ہو جس سے سفر شرعی کی مقدار پوری نہ ہوتی ہو تو اب کیا حکم ہو گا ؟
جواب
جب ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے دو راستے ہوں ایک راستے کی مسافت سفر شرعی کی مقدار میں ہو اور دوسرا راستہ سفر شرعی کی مقدار سے کم ہو تو اگر کوئی شخص اس طویل راستے سے جائے گا تو سفر شرعی کی مقدار پوری ہونے کی بنا پر مسافر شمار ہو گااورمختصر راستے سے جائے گا تو مسافر نہ ہو گا۔
ولو لموضع طريقان أحدهما مدة السفر والآخر أقل قصر في الأول لا الثاني.(ردالمحتار على الدر المختار،كتاب الصلوة،باب صلاة المسافر،ج:2،ص:123)