بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 02/11/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

امام کو سجدہ کی حالت میں پانے والے مقتدی کے لیے نماز میں شریک ہونا


سوال

اگر کوئی شخص نماز کے دوران آجائےاور امام سجدے کی حالت میں ہو تو کیااس شخص  کو امام کے ساتھ سجدہ میں شریک ہوجانا چاہئے یا امام کے کھڑے ہونے کا انتظار کرنا چاہئےاس کا کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کوئی شخص امام کو سجدے کی حالت میں پائے تو اسے چاہئےکہ امام کے کھڑے ہونے کا انتظار کیے بغیر پہلے تکبیر تحریمہ کہے پھر ایک اور تکبیر کہہ کر امام کے ساتھ سجدے میں شریک ہو جائے۔

 

‌وإن ‌أدركه ‌في ‌السجود يأتي به بعد التحريمة ثم يكبر ويسجد، وكذا لو أدركه في القعدة كما في الخانية.

(درر الحكام شرح غرر الأحكام، کتاب الصلاۃ، باب صفة الصلاۃ، ج:1، ص:68)


فتویٰ نمبر : 10550/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور