بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 30/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

منگنی کی شرعی حیثیت


سوال

منگنی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟اورمنگنی کے بعد ایک دوسرے کے گھر تحفے تحائف   وغیرہ بھیجنا مثلاً عید کے لیے کپڑے،چپل وغیرہ خریدنا کیسا ہے؟

جواب

شرعی نقطہ نظر سے منگنی کی حیثیت وعدہ نکاح کی ہے۔اس سے نہ نکاح منعقد ہوتا ہے اور نہ لڑکا،لڑکی ایک دوسرے کےلیے حلال ہوتے ہیں ،بلکہ منگنی کے بعد بھی ان دونوں کے درمیان اجنبیت بدستور قائم رہتی ہے۔ لہذا منگنی کے بعد لڑکے کا براہ راست لڑلی کو تحفہ بھیجنا مناسب نہیں البتہ لڑکے کی ماں یابہن کی طرف سے اگر اس لڑکی کو عید کے موقع پر یا دیگر مواقع میں کوئی تحفہ بھیجا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

 

عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم ‌قال: «‌تهادوا ‌فإن ‌الهدية ‌تذهب ‌وحر ‌الصدر » (سنن الترمذی،ج4:ص:441)

واعلم بأن الرشوة أنواع.منها أن يهدي الرجل إلى رجل مالا لا لابتغاء التودد والتحبب وهذا النوع حلال من جانب المهدي والمهدى إليه.(الفتاویٰ الهندية،كتاب ادب القاضی،الباب التاسع فی رزق القاضی،ج:3،ص:331)

لو قال هل أعطيتنيها فقال أعطيت إن كان المجلس للوعد فوعد، وإن كان للعقد فنكاح.(ردالمحتارعلی الدر المختار، كتاب النكاح، ج:4،ص:73)


دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور