بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/11/2026 |
مفت پانی سے فصل سیراب کرنے میں عشر
سوال
جس فصل کو حکومت کی طرف سے ملنے والے مفت پانی سے سیراب کیا جاتا ہے، کیا اس میں عشر واجب ہوتا ہے یا نصف عشر؟
جواب
واضح رہے کہ فصل میں عشر یا نصف عشر کا مدار اس بات پر ہے کہ زمین کی سیرابی کس ذریعے سے کی گئی ہے۔ اگر زمین کی سیرابی اپنے پانی سے کی گئی ہو، جس میں کوئی خرچ و مشقت نہ ہو تو اس صورت میں عشر ادا کرنا ہوگا۔ اور اگر آلات، مثلاً ٹیوب ویل یا دیگر ذرائع سے خرچ یا مشقت سے پانی حاصل کرکے زمین کو سیراب کیا گیا ہو، تو اس صورت میں نصف عشر واجب ہوگا۔
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں حکومت کی طرف سے ملنے والےمفت پانی سے فصل سیراب کرنے کی صورت میں عشر واجب ہوگا۔
عن سالم بن عبدالله عن ابيه عن النبيﷺ قال: فيما سقت السماء والعيون أو كان عثرياالعشر، وفيما سقي بالنضج نصف العشر۔(صحيح البخاري،باب العشر فيما يسقي من ماءالسماء،ج:2 ،ص:126،رقم الحديث:1483)
وما سقي بغرب أو دالية ففيه نصف العشر۔( رد المحتار على الدرالمختار،باب العشر،ج:2،ص:325)