بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 31/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

"حوریہ" نام رکھنا


سوال

"حوریہ" نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

 والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کے لیے اچھا نام تجویز کریں ، نام رکھنے میں نسبت یا معنی کی رعایت رکھنا ضروری ہے، کیونکہ اچھے اور بامعنی نام کا اثراچھا ہوتا ہے اور برے نام کا اثر برا ہوتا ہے۔

صورت مسؤلہ میں" حوریہ"کا معنی  ہے"حور کی طرح خوبصورت لڑکی "یہ نام معنی کےاعتبارسےدرست ہے۔البتہ بہتر یہ ہے کہ صحابیات اور بزرگ ودین دارخواتین کے نام پر بچی کا نام رکھا جائے۔

 

عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم. (سنن أبي داود، باب في تغيير الأسماء، ج:2،ص985)

حورية أي جميلة كالحور".( المنجد، المادة: حور، ص:201)


فتویٰ نمبر : 6292/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور