بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
منسا نام رکھنا
سوال
منسا نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ بچے کے لیے اچھے نام کاانتخاب اس کےحقوق میں سے ہے۔والدین کی یہ ذمہ داری ہےکہ وہ بچےکےلیے ایسے نام کا انتخاب کریں جو اچھے معنی والا ہو یا کسی نبی ،صحابی یا نیک بندے کا نام ہو،اس کے علاوہ جو نام بے معنی ہو ،اس سےاحتراز ضروری ہے۔
صورت مسئولہ میں مِنسا (میم پر زیر اور نون کے سکون کے ساتھ) نام کا معنی مختلف لغات میں تلاش کے باوجود نہیں ملا،اس لئےجب تک اس کا کوئی مناسب صحیح معنی معلوم نہ ہوتب تک یہ نام نہیں رکھنا چاہے۔
عن أبي الدرداء قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم".( سنن أبي داؤد،كتاب الأدب،باب في تغيير الأسماء ج:4،ص:442)