بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
امرین نام رکھنا
سوال
امرین نا م رکھنا کیسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ بچے کے لیے اچھے نام کاانتخاب اس کےحقوق میں سے ہے۔والدین کی یہ ذمہ داری ہےکہ وہ بچےکےلیے ایسے نام کا انتخاب کرے جوکسی نبی ،صحابی یا نیک بندے کا نام ہو اور صحیح معنی والا ہو، ،اس کے علاوہ جو نام بے معنی ہو ،اس سےاحتراز ضروری ہے۔
صورت مسئولہ میں 'امرین' نام کا معنی مختلف لغات میں تلاش کے باوجود نہیں ملا،اس لئےاس کی بجائے کوئی اور اچھا نام رکھنا چاہیے۔
"عن أبي الدرداء قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم".( سنن أبي داؤد،كتاب الأدب،باب في تغيير الأسماء، ج:4،ص:442)