بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 02/11/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

مچھلی کی منی کا حکم


سوال

ایک ملاح کہتاہے کہ جب ہم دریا میں جاتے ہیں توکبھی ہمیں نر مچھلی کی منی لگ جاتی ہے،جس کو ہم  پہچانتے ہیں،کہ یہ منی ہے۔تو کیا مچھلی کی یہ منی پاک  ہوگی کہ نہیں؟برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔

جواب

  واضح رہے کہ منی نجاستِ غلیظہ ہے، چاہے وہ انسان کی ہو یا کسی حیوان کی،اگر کپڑوں یا بدن پر لگ جائے تو اسے دھونا لازم اور ضروری ہوتا ہے۔

          صورتِ مسئولہ میں، نرمچھلی کی منی بھی عام حیوانات کی منی کی طرح ناپاک اور نجاستِ غلیظہ ہے۔ لہٰذا اگر وہ بدن یا کپڑے پر لگ جائے تو وہ حصہ ناپاک شمار ہوگا، اور اس کو دھونا واجب ہوگا۔

 

أقول: المنقول في البحر والتتارخانية أن مني كل حيوان نجس.(ردالمحتارعلى الدرالمختار،کتاب الطهارة ،باب الأنجاس ، ج:1، ص: 516)


فتویٰ نمبر : 10479/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور