بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 02/11/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

سولر سسٹم سے زمین کی آبپاشی کی صورت میں عشر


سوال

ہمارے یہاںگاؤں میں کاشت کار لوگ سولر سسٹم کے ذریعے کھیتوں کو سیراب کرتے ہیں،تو کیااس فصل سے  عشر ادا کریں گے  یا نصف عشر ؟

جواب

واضح رہے کہ فصل میں عشریانصف عشر کا مدار اس بات پر ہے کہ زمین کی سیرابی بارش كے پانی سے کی گئی ہے،یاٹیوب ویل ، آلات وغیرہ کے ذریعے سے پانی حاصل کرکے زمین کی سیرابی کی  گئی ہے،  اگر  زمین کی سیرابی بارش کےپانی سے  کی گئی ہو، تو اس صورت میں عشرادا کرنا ہوگااوراگر  آلات مثلاً ٹیوب ویل یا دیگر آلات کے ذریعے پانی حاصل کرکے اس سے زمین کی سیرابی کی گئی ہو،تو اس صورت میں نصف عشر واجب ہوگا۔

صورت مسؤلہ میں چونکہ سولر سسٹم پر بھی خرچہ آتا ہے اس لیے اس سےسیرابی کی صورت میں پیداوار میں نصف عشر واجب ہوگا۔

 

عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «فِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ وَالعُيُونُ أَوْ كَانَ عَثَرِيًّا العُشْرُ، وَمَا سُقِيَ بِالنَّضْحِ نِصْفُ العُشْرِ»(صحيح البخاري،باب العشر فيما يسقي من ماءالسماء،ج:2 ،ص:126،رقم الحديث:1483)

وَمَا سُقِيَ بِغَرْبٍ أَوْ دَالِيَةٍ فَفِيهِ نِصْفُ الْعُشْرِ(رد المحتار على الدرالمختار،باب العشر،ج:2،ص:325)


فتویٰ نمبر : 10497/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور