بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
ایک تھن خراب ہونے کی صورت میں بکری کی قربانی
سوال
ہم نے قربانی کے لئے ایک بکری خریدی ہے جس کا ایک تھن خراب ہے جس میں دودھ نہیں آتا اور ایک تھن ٹھیک ہے ، تو کیا اس پر قربانی جائز ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ اگر بکری کا ایک تھن بالکل سوکھ جائے ، یا اس کا ایک تھن نہ ہو، یا تھن کٹا ہوا ہو، یا تھن سے دودھ اترنے کی صلاحیت ختم ہو تو اس بکری کی قربانی جائز نہیں ، لیکن اگر تھن میں دودھ اترنے کی صلاحیت موجود ہو، صرف کسی وجہ سے اس میں سوجن ہو تو یہ عیب نہیں ۔لہذا صورت مسئولہ میں جب کہ بکری کا ایک تھن خراب ہےاوراس میں دودھ نہیں آتا توایسی بکری کی قربانی جائز نہیں ۔
وفي الشاة والمعز إذا لم يكن لهما إحدى حلمتيهما خلقة أو ذهبت بآفة وبقيت واحدة لم يجز، وفي الإبل والبقر إن ذهبت واحدة يجوز۔(ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الأضحية،ج:6،ص:325)